نئی دہلی: (یو این آئی) راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے آج کرناٹک کے گلبرگہ میں واقع وزارت محنت کے ایک میڈیکل اور ڈینٹل کالج کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں تبدیل کرنے کامطالبہ کیا۔ وقفہ صفر کے دوران اس معاملہ کو اٹھاتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا کہ مرکزی حکومت مختلف ریاستوں میں طبی سہولیات کے لئے ایمس کھول رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کمیشن سے ان میڈیکل کالجوں کو خاطرخواہ مدد نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت ابتر ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ کے پاس تقریباً پچاس ایکڑ زمین ہے جس میں ایمس قائم کیا جا سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف تلنگانہ بلکہ آندھرا پردیش اور کچھ دیگر مقامات پر بھی کروڑوں لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
گلبرگہ میں ایمس کے قیام کا مطالبہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS