نقاب پوشوں کے حملے  کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

0

نئی دہلی :جواہر لال نہرو اساتذہ ایسوسی ایشن نے نقاب پوشوں کے حملے  کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ موسم سرما سیشن کے امتحانات میں حصہ نہیں لیں گے اور وہ دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔ جے این یو ٹی اے نے  وائس چانسلر ایم جگدیش کمار کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ جے این یو ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 جنوری کو طلباء اور اساتذہ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے اس گینگ کے واٹس ایپ گروپ میں یونیورسٹی کا چیف پروکٹر بھی شامل تھا لیکن وائس چانسلر نے ان کو ہٹانے کے لئے بھی کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وائس چانسلر اور اس کا حلقہ اس سازش میں ملوث تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تشدد کی وائس چانسلر کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہیں اور دہلی پولیس اس تشدد کی تحقیقات کرکے حقیقت کو نہیں جان پائے گی لہذا ہم واقعے کی پرامن تحقیقات اور پرامن طریقے سے مطالبہ کرتے ہیں۔ اس تحریک کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS