‘دہلی کی ہوا کا معیار ’انتہائی خراب

0

 دہلی میں ہوا کا معیار منگل کو ’انتہائی  خراب ‘ زمرے میں رہا۔
سنٹرل پولیوشن  کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق آج دارالحکومت میں ہوا کا معیار انڈیکس 332 ریکارڈ کیا گیا جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔
دہلی میں ہوا کی رفتار ،  پرالی جلانے اور دیگر اہم  اسباب نے انتہائی خراب ہوا کے معیار میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔
دارالحکومت دہلی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رطوبت کی سطح  87 فیصد رہی۔
غازی پور ، آنند وہار جیسے  متعدد علاقوں میں ہوا کے معیار کی سطح خطرناک حالت میں ہے اور آسمان ابر آلود ہوچکا ہے۔ این سی آر کے قرب و جوار میں ہوا کا معیار بھی بہت ہی خراب ہے۔ اس کے ساتھ  ہی ملک کی  شمالی ریاستوں کے بہت سارے علاقوں میں ہوا کا معیارانتہائی ناقص ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS