دہلی کی فضائی آلودگی پھر بہت خراب زمرہ میں پہنچی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) قومی راجدھانی میں جمعہ کی صبح ایئر کوالٹی انڈیکس(اے کیو آئی) 380کے ساتھ پھر نہایت خراب زمرہ میں پہنچ گئی ہے راجدھانی میں جمعرات کو ایئرکوالٹی انڈیکس 362درج کیا گیا تھا سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ(سفر) نے یہ اطلاع دی سفر کے مطابق آج صبح اے کیو آئی نہایت خراب زمرہ میں رہا۔ رات کے دوران زیادہ ترپرسکون یا دھیمی ہوائیں موثر پھیلاو کے لئے ناگوار ہوتی ہیں جس سے ایئرکوالٹی میں معمولی بہتری کا اندازہ ہے، لیکن اگلے تین دنوں میں ایئر کوالٹی نہایت خراب زمرہ میں رہے گی۔ ایجنسی نے پہلے کہا تھا کہ 29نومبر کو مقامی سطحی ہوائیں چلنے سے ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آنے کے آثار ہیں لیکن پھر بسی حالت بہت خرا ب رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ مقامی اخراج اور موسم ہوا کے معیار کو کنٹرول کرنے والے اہم عوامل ہوسکتے ہیں۔ سفر کے بلیٹن کے مطابق پرالی جلانے کے معاملات کم ہوکر 219رہ گئے ہیں اور جمعرات کو راجدھانی کے پی ایم 2.5میں اس کا حصہ چھ فیصدی رہا تھا۔ ایجنسی کے مطابق آج صبح دس بجے پی ایم 2.5اور پی ایم 10’بہت خراب‘اور’خراب‘زمرہ میں بالترتیب 224اور 376 کے آس پاس رہا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS