نئی دہلی:دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں میں بچوں کے داخلے کا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔ نرسری میں ایڈمیشن کے لیے 29 نومبر 2019 سے فارم ملنے شروع ہوجائیں گے۔6 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے داخلے کا مرحلہ شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ ہر سال دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں میں نومبر اور دسمبر کے مہینے میں اوپن سیٹس کے لیے داخلے ہوتے ہیں۔
تاریخوں کے مطابق 28 نومبر کو اسکول اپنی ویب سائٹ پر دہلی نرسری ایڈمیشن 2021۔2020 کے لیے تفصیلات اپلوڈ کریں گے۔ اور 29 نومبر کو داخلے کے لیے فارم مہیا کرائے جائیں گے۔ دہلی ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ جاری کردہ سرکولر کے مطابق ایڈمیشن کے لیے فارم اسکول سے لیکر اسکول میں ہی جمع کرنا ہوگا۔ فارم کی قیمت 25 روپے رکھی گئی ہے۔
اسکولوں کے ذریعہ داخلے کے لیے پہلی لسٹ 24 جنوری 2020 کو جاری کی جائے گی۔ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے صاف و شفاف طریقے سے والدین کے سامنے ڈرا کرنے کی ہدایت دی ہے۔
سرکولر میں ڈائریکٹوریٹ نے 25 فیصد سیٹ سبھی اسکولوں میں ریزرو کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جس میں ای ڈبلیو ایس وغیرہ میں آنے والے بچوں کے داخلے ہوں گے۔
دہلی میں بچوں کے داخلے کا مرحلہ 29 نومبر سے شروع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS