پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف یوتھ کانگریس کا مظاہرہ

0
image:www.timesnownews.com

نئی دہلی: (یو این آئی) یوتھ کانگریس نے ہفتہ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباءکے وقت حکومت نے ملکی معیشت کو بھی آفت میں ڈال دیا ہے۔ ایک طرف ملک کی معیشت چوپٹ ہو رہی ہے، دوسری طرف پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حزب اختلاف میں تھی، تو وہ پیٹرول اور ڈیزل کی شرح میں معمولی اضافہ کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا کرتی تھی، لیکن آج جب چوطرفہ مہنگائی کی مار پڑ رہی ہے، تو بی جے پی بیٹھی خاموش ہے۔
یوتھ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ آج ان کی تنظیم حکومت کو نیند سے جگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملک کے متعدد علاقوں میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90 روپے فی لیٹر کے پار ہوچکا ہے اور قیمتیں ہر آئے دن بڑھتی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS