دہلی اجتماعی عصمت دری معاملہ:کسی بھی حال میں ملزمین نہیں بچنے چاہئیں

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : مشرقی دہلی کے غازی پور میں بدھ کی دیر شب 35 سالہ خاتون کا مبینہ طور پر 2 لوگوں نے اغوا کر اجتماعی عصمت دری معاملے میں دہلی خاتون کمیشن نے سرگرمی دکھاتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے اور 29 مارچ تک جواب طلب کیا ہے۔ کمیشن نے دہلی پولیس سے ایف آئی آر کی کاپی اور اس واقعہ میں ملزمین کی گرفتاری کی جانکاری کے بارے میں پوچھا ہے۔ پولیس کے ذریعہ ملزمین کو گرفتار کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے اقدام وغیرہ کے علاوہ معاملے سے جڑی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس واقعہ سے متعلق دہلی خاتون کمیشن نے کہا کہ غازی پور میں ایک لڑکی کی آٹو والے اور اس کے ساتھی نے بری طرح سے عصمت دری کی اور اس کو سڑک پر لہولہان چھوڑ دیا۔ اس وقت وہ آئی سی یو میں ہے اور اس کی حالت سنگین ہے۔ میں نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے تاکہ ملزمین جلد از جلد گرفتار ہوں۔ کسی بھی حال میں یہ زانی بچنے نہیں چاہئیں۔
دراصل متاثرہ خاتون غازی پور واقع پولٹری بازار کے گیٹ نمبر ایک کے پاس ملی اور سنگین طور سے زخمی تھی۔ متاثرہ کے منھ سے خون بہہ رہا تھا اور اس کے پرائیویٹ پارٹ میں بھی چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس کو جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی، متاثرہ کو علاج کے لیے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس کو متاثرہ کے ذریعہ جانکاری دی گئی ہے کہ بدھ کی شب تقریباً 9 بجے جب اس نے آٹو لیا تو2 نامعلوم آٹو رکشہ ڈرائیوروں کے ذریعہ اس کی پٹائی کی گئی اور اس کا جنسی استحصال کیا اور نوجوان اسے نامعلوم جگہ پر لے گئے۔ اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور باری باری سے عصمت دری کی۔ پولیس نے فی الحال ملزمین کی گرفتاری کے لیے 5 ٹیموں کی تشکیل کی ہے۔ ساتھ ہی پولیس آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی کھنگال رہی ہے اور غازی پور علاقے میں آٹو ڈرائیور، رکشہ ڈرائیوروں سے پوچھ تاچھ بھی کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS