نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا بھارت بند ، دہلی،یوپی میں ٹریفک متاثر

0

لکھنؤ (ایجنسیاں) : نئے زرعی قوانین کے خلاف کسان تنظیموں کے پیر کو منعقد ہونے والے بھارت بند کوبی جے پی مخالف تقریباً تمام جماعتوں نے حمایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ٹوئٹ کے ذریعہ اس ضمن میں اپنی پارٹی کی رضا مندی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھاکہ مرکزکے ذریعہ جلد بازی میں لائے گئے تین زرعی قوانین سے غیر متفق و دکھی ملک کے کسان ان کے واپسی کے مطالبے کے سلسلے میں تقریباً 10مہینوں سے پورے ملک و خاص کر دہلی کی آس پاس کی ریاستوں میں لگاتار سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کل’بھارت بند‘کی اپیل کیا ہے،جس کے پرامن انعقاد کی بی ایس پی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سے بھی دوبارہ اپیل ہے کہ کسان سماج کے تئیں مناسب ہمدردی اور حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لے اور مناسب صلاح و مشورہ و ان کی رضا مندی سے نیا قانون لائے، تاکہ اس مسئلے کاحل نکل سکے۔ کسان خوش و خوشحال ہو تو ملک بھی خوش اور خوش حال ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ نے زرعی قوانین کے خلاف کسان گذشتہ 10مہینوں سے احتجاج کررہے ہیں۔27ستمبر کو تحریک کے دس مہینے پورے ہونے کے موقع پر مشترکہ کسان مورچہ نے بھارت بند کی اپیل کی ہے ۔ اور دیگر تنظیموں سے اس انعقاد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔کسان تنظیموں نے قومی سیاسی پارٹیوں، ٹرید یونینوں، کسان یونین، نوجوانوں، ٹیچروں، طالب علموں، خواتین، مزدور یونین سے بھارت بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS