اسکولوں میں تعطیلات گرما کو منسوخ کرنے کی مخالفت

0

نئی دہلی (ایس این بی) : ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے 6 مئی کو اسکولوں کو ایک سرکلر جاری کیا تھا کہ وہ آنے والی موسم گرما کی تعطیلات کے دوران طلبا کے لیے ’مشن بنیاد‘ کلاسوں کے ساتھ ساتھ دسویں اور بارہویں کلاسز کا اہتمام کریں۔ ان اضافی کلاسوں کے پیچھے طلبا کو کووڈ- 19 سے ہونے والے نقصان کی تلافی ہے۔ ان کلاسوں میں پچھلی کلاسوں کے کورسز پڑھائے جائیں گے۔ گورنمنٹ اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری اجے ویر یادو نے محکمہ کو خط لکھ کر اس کی مخالفت کی ہے۔ خط میں انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال دہلی کی گرمی نے 72 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور گرمی کی یہ لہر جون یا جولائی تک رہ سکتی ہے۔
مرکزی حکومت نے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ ایسے میں طلبا کو اس قدر شدید گرمی میں کلاسز میں جانے پر مجبور کرنا کسی بھی صورت میں جائز نہیں۔ یادو نے بتایا کہ زیادہ تر اساتذہ دہلی کے مقامی نہیں ہیں اور گرمیوں کی تعطیلات میں اپنے آبائی گھر جاتے ہیں یا ایل ٹی سی بک کرواتے رہتے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی کسی پیشگی منصوبہ بندی کے بغیر اس طرح کا پروگرام رکھنا طلبا، والدین اور اساتذہ کے لیے بالکل مناسب نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS