دہلی : 43 کروڑ کا سونا، منشیات اور نقدی ضبط

0

نئی دہلی:اسمبلی الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں پر سخت نگاہ رکھتے ہوئے اب تک تقریباً 43 کروڑ روپے قیمت کی شراب، منشیات،سونا چاندی اور نقدی ضبط کی ہے۔ دہلی کے الیکٹورل افسر رنویر سنگھ نے آج مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے متعلق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 6 جنوری کو  الیکشن کے اعلان کے ساتھ مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا تھا  اس وقت سے 29جنوری تک مختلف ایجنسیوں نے 42 کروڑ 69لاکھ 49 ہزار485روپے مالیت کی شراب، منشیات، سونا چاندی اور نقدی ضبط کی ہے۔ سال 2015 کے اسمبلی الیکشن میں مجموعی طور پر دو کروڑ 42 لاکھ 79ہزار 766 روپے کی شراب، منشیات، سونا چاندی ضبط ہوئی تھی جب کہ 42 لاکھ 38ہزار500روپے نقد ضبط کئے گئے تھے۔ سنگھ نے بتایا کہ اس مدت میں سات کروڑ 64 لاکھ79ہزار 340 روپے نقدی ضبط کی گئی ہے۔ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مجموعی طور پر 461معاملات میں 488ایف آئی آر درج کی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS