دہلی فسادات: 2 معاملوں میں ملزم کو ضمانت ملی

0

نئی دہلی (ایس این بی): عدالت نے دہلی فسادات سے جڑے 2معاملوں میں ایک ملزم دیپک کمار کو ضمانت پر رہا کردیا۔ کڑکڑڈوما عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے کہا کہ پولیس نے کوئی قابل یقین وضاحت دیے بغیر ہی بہت تاخیر کے بعد گواہوں کے بیان درج کیے اور اسلحہ برآمد کیا۔ سی سی ٹی فوٹیج میں بھی ملزم کہیں بھی نظر نہیں آیا۔ شکایت کنندہ نے بھی پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں ملزم کا نام نہیں لیا تھا۔ بعد میں اس کا نام لیاگیا۔ اس لیے ملزم ضمانت کا حقدار ہے۔ جج نے اسے 20ہزار روپے کے ضمانتی اور اتنی ہی رقم کے ایک نجی مچلکے پر ضمانت دے دی۔
معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے جج نے کہا کہ یہاں تک کہا کہ دیگر سرکاری گواہوں کے بیان بھی اس معاملہ میں اس وقت درج کیے گئے جب واردات کو ہوئے کافی وقت گزر گیا اور اس سلسلے میں کوئی قابل یقین کی وضاحت نہیں کی گئی۔ انہوںنے کہا کہ گواہوں کے بیان درج کرنے میں تاخیر کی گئی تو یہ فریق استغاثہ کی کہانی پر شد پیدا کرت ہے اور ملزم ضمانت کا حقدار ہوجاتا ہے۔ جج نے کہا کہ اچھا خاصہ وقت گزرنے کے بعد وہ بھی کھلے میدان سے ایک ڈنڈا برآمد کیاگیا۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کو غیرمدت وقت تک محض اس بنیاد پر جیل میں قید نہیں رکھا جاسکتا ہے کہ وہ فسادی بھیڑ کا ایک حصہ تھا، ساتھ ہی دیگر لوگوں کی شناخت کی جانی ہے اور انہیں گرفتار کیا جانا ہے۔ اس معاملہ میں فرد پہلے ہی داخل کی جاچکی ہے اور سماعت میں طویل وقت لگ سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS