نئی دہلی (ایجنسی) : دہلی میں منکی پاکس کا پانچواں کیس سامنے آیا ہے۔ لوک نائک اسپتال میں داخل افریکی نسل کی خاتون مریض کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ خاتون سائوتھ دہلی میں رہتی تھیں۔ منکی پاکس کے انفیکشن ملنے کے بعد اس خاتون کو لوک نائک اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ہفتہ کی رپورٹ میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لوک نائک اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر سوریش کمار کے مطابق منکی پاکس کے انفکشین پائی گئی ہے۔ خاتون کے سیمپل کو جانچ کے لئے بھیج دیا گیا تھا۔ جو پازیٹیو آئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ اس خاتون کی حالت بہتر ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS