دہلی میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 8,593 نئے معاملے،85 اموات

0

نئی دہلی : دارالحکومت دہلی میں  آج کورونا وائرس (کووڈ ۔19)کے ریکارڈ 8،593 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 4.60 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ 
اس قبل منگل کے روز اب تک کے سب سے زیادہ 7,830 معاملے سامنے آئے تھے۔ 
دہلی کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق،قومی دارالحکومت میں کورونا کے سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ہی متاثرین کی تعداد  4،59،975 ہوگئی۔اس دوران  7،264 مزید مریضوں کی بازیابی کے بعد،اب تک مجموعی طور پر 4،10،118 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
اس کے ساتھ  ہی کورونا مریضوں کی صحتیابی کی شرح 89.16 فیصد ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا سے ریکارڈ  85  مریضوں کی اموات سے اس وبا سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 7،228 ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS