دہلی پولیس نے ٹریکٹرریلی تشدد کے ملزم کسان رہنماؤں کے خلاف لک آؤٹ نوٹس

0

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ٹریکٹرریلی کے دوران دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تشدد کے ملزم کسان رہنماؤں کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ لک آؤٹ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جن رہنماؤں کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے ان کے پاسپورٹ ضبط کرنے کا عمل بھی جلد ہی شروع کردیا جائے گا تاکہ تشدد کا کوئی بھی ملزم ملک سے باہر نہ جا سکے۔
دہلی پولیس نے منگل کے روز ہونے والے تشدد کے لئے میدھا پاٹکر ، بوٹا سنگھ ، درشن پال،راکیش ٹکیت،راجندر سنگھ، بلبیر سنگھ راجیوال ، یوگیندر یادو ، جوگندر سنگھ اوگراہ ، اویک ساہا سمیت 37 کسان رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ان رہنماؤں کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،جن میں دفعہ 147، 148 (فسادات بھڑکانے سے متعلق)، 120 بی (مجرمانہ سازش)،اور 307 (قتل کی کوشش) شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تشدد میں 394 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس معاملے میں 25 سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 19 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ 50 سے زیادہ مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS