ہمارا خواب ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کرانا

0

نئی دہلی (ایس این بی)
  نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ویویک آنند کالج کے 50 ویں سالانہ تقریب سے خطاب کیا۔ انہوںنے مشرقی دہلی کے کالج کو 50 سال مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ مشرقی دہلی کے اس خطہ میں 50 سال پہلے خواتین کا کالج شروع کرنا اور اتنے لمبے عرصے تک کامیابی سے چلنا ایک بہت ہی جرت مندانہ تجربہ ہے۔ اس موقع پر منیش سسودیا نے کہا کہ اروند کجریوال حکومت کا خواب ہے کہ وہ سب کو معیاری تعلیم فراہم کرے۔ یہ صرف ہماری نسل تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی ضروری ہے۔ بطور وزیر تعلیم دوسری مدت میں ، میرا بنیادی ایجنڈا اعلی تعلیم ، فنی اور مہارت کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ انہوںنے پچاس سال کے یادگار سفر پر ویویک آنند کالج کے تمام فیکلٹی ممبران ، عملہ،طلباء اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔
منیش سسودیا نے کہا کہ ان انسٹیٹیوٹ کی بنیاد پرنسپل ڈاکٹر حنا نندراجوگ کی قابل قیادت میں عالمی سطح کے ادارے کی حیثیت سے رکھی گئی ہے۔ جب مستقبل میں اس کالج کی 100 ویں سالگرہ منائی جائے گی تو ، اس کے بعد کے 50 سالوں کو موجودہ ٹیم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اتنے ہی اہم سالوں کی طرح یاد کیا جائے گا۔ اس دوران پرنسپل ڈاکٹر حنا نندراجوگ نے کالج کی حصولیابیوں کو بیان کرتے ہوئے ضرورت مند طالبات اور کھلاڑیوں کے لئے فیس میں چھوٹ ، اسکالرشپ وغیرہ کے بارے میں واقف کرایا۔ اس دوران طلبا اور اساتذہ نے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ کالج 1970 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ یمنا پار ایریا میں خواتین کی تعلیم کے لئے ایک سر فہرست کالج ہے۔ اس وقت بی اے (آنرس) اور بی ایس سی (آنرس) سمیت مختلف کورسز میں 2265 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS