دہلی: بنگالی مارکیٹ میں ایک ماہ سے کووڈ-19 کا کوئی معاملہ درج نہیں،کل سے لاک ڈاون میں ہوگی کچھ نرمی

0

دہلی حکومت نے آج ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں واقع بنگالی مارکیٹ اور اس کے قریبی علاقے جنہیں کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا تھا، ان میں گزشتہ 28 دنوں میں کسی بھی نئے معاملے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ لہذا یہاں کل سے پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بنگالی مارکیٹ میں کووڈ-19 کے کچھ معاملے پائے گئے تھے اس کے بعد دہلی حکومت نے علاقے کو ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS