نربھیا معاملہ: مکیش کی عرضی پر سپریم کورٹ کل کرے گا سماعت 

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے نربھیا کیس کے مجرم مکیش کی رحم کی عرضی خارج کیے جانے کو چیلنج کرنے والی اپیل پر منگل کے روز فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ جسٹس آر بھانو متی، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ نے مکیش کی جانب سے پیش سینیئر وکیل انجنا پرکاش اور دہلی حکومت کی جانب سے سالسٹر جنرل تُشار مہتا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ 
عدالت نے کہا کہ رحم کی عرضی خارج کرنے کے صدر کے اختیارات کا جائزہ لینے کا اس کا محدود اختیار ہے۔اور وہ محض اس بات پر فیصلہ کر سکتی ہے کہ رحم کی عرضی کے ساتھ حسب ضرورت دستاویز مہیا کروائے گئے تھےیا نہیں۔ عدالت کل یعنی بدھ کے روز اس معاملے میں فیصلہ سنائے گی ۔    

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS