آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے آبزرور نامزد کیے
نئی دہلی (ایس این بی) :آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے اگلے سال ہونے والے آئندہ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے۔ اسی تناظر میں کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کی منظوری سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری ممبر پارلیمنٹ کے سی وینیو گوپال کے ذریعہ راجدھانی دہلی میں پارٹی کی سرگرمیاں بڑھانے کے مد نظر 14 اضلاع کے آبزرورنامزد کئے ہیں ۔ان سبھی آبزروروں میں پارٹی کے کئی ریاستوں کے ممبران اسمبلی شامل ہیں۔ دہلی یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری محسن خان نے کہا کہ اس کے بعد یوتھ کانگریس ٹیم اور مضبوطی کے ساتھ کام کرے گی ۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے بدھ کو دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن-2022کے مد نظردہلی کے 14 اضلاع کے آبزروروں کو نامزدکئے جانے کا اعلان کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ ذمہ داری مختلف ریاستوں کے ممبر ان اسمبلی کو دی گئی ہے۔ ان میں رائو دان سنگھ کو آدرش نگر، چرنجیو رائو کو چاندنی چوک ، چودھری آفتاب احمد کو کراول نگر، انجینئر ممن خان کو بابر پور، نیرج شرما کو پٹپڑ گنج، جے بیر سنگھ بالمیکی کو بدر پور، اندو راج ناروال کو کرشن نگر،سردار شمشیر سنگھ گوگی کو قرول باغ، پردیپ چودھری کو نئی دہلی، ورون چودھری کو روہنی ) ،محترمہ شیلی کو کراری، کلدیپ وتس کو تلک نگر ، دھرم سنگھ چھوکر کو نجف گڑھ اور سیشاپال سنگھ کیہر والا کو مہرولی کا ضلع آبزر وربنایا گیا ہے۔
دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن-2022
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS