دہلی میٹرو کے مسافر اب آٹو ٹاپ اپ فیچر والے اسمارٹ کارڈ رکھ سکیں گے

0

نئی دہلی :دہلی میٹرو(ڈی ایم آرسی)کے یومیہ مسافراب ایک نئی طرح کی اسمارٹ کارڈ سہولت کا فائدہ اٹھا سکیں گے،جس میں ایک نئے آٹو ٹاپ اپ فیچر سے وہ اپنے کارڈ میٹرو اسٹیشن کے آٹو میٹک فیئرکنیکشن گیٹ پرآٹو میٹک طریقہ سے ریچارج کراسکیں گے۔یہ نیا اسمارٹ کارڈ صارفین کے لیے’آٹوپے‘ایپ کے ذریعہ دستیاب ہوگا جسے اس مقصد کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔
ڈی ایم آر سی کے کارپوریٹ کمیونیکیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرانوج دیال نے بدھ کو یہاں بتایا کہ کہ’آٹوپے‘کی جانب سے جاری اسمارٹ کارڈ میں آٹو ٹاپ اپ کی سہولت ہوگی جب کبھی کارڈ کی قیمت 100روپے سے کم رہ جائے گی تو آٹو میٹک فیئر کلیکشن داخلہ گیٹ پر کارڈ میں 200روپے کی رقم خودکار طریقہ سے کریڈٹ ہوجائے گی۔آٹوپے سے ٹاپ اپ ویلیو صارفین کے لنک کیے کارڈ یا بینک سے اگلے کاروباری دن میں آٹو ڈیبٹ ہوجائے گی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS