نئی دہلی ( ایجنسیاں) : راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس وبا کے اومیکرون ویرینٹ کے معاملات میں اضافہ کے مدنظر دہلی میٹرو میں نئے قواعد کے تحت8 کوچ والی میٹرو میں اب صرف 200مسافر ہی بیٹھ سکتے ہیں۔میٹرو نے آج ٹوئٹر پر کہاکہ8 کوچوں والی میٹرو ٹرین میں عام طورپر تقریباً 2400 مسافر سوار ہوسکتے ہیں۔ اس میں ہر کوچ میں بیٹھے 50 مسافر اور 250 کھڑے مسافر شامل ہیں۔ موجودہ پابندیوں، جس میں 50 فیصد مسافروں کے بیٹھنے ، مسافروں کا کھڑا ہونا منع ہے۔ اب
Also keep extra time in your commute by the Metro as entry has to be regulated to ensure compliance with the guidelines which is resulting in the queue's outside stations.
— Delhi Metro Rail Corporation (@OfficialDMRC) December 30, 2021
ہر کوچ میں صرف 25 مسافر ہی بیٹھ سکتے ہیں۔ میٹرو ٹوئٹ میں کہا کہ یہ ٹرین معمول کی صلاحیت سے 10 فیصد سے بھی کم ہے، اس لئے بہت ضروری ہونے پر ہی سفر کریں۔ ڈی ایم آر سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میٹرو اسٹیشن کے باہر قطار میں لگنے والے وقت کی وجہ سے مسافر اضافی وقت لے کر گھر سے نکلیں، اس سے امید کی جارہی ہے کہ حالیہ دنوں میں جو بھیڑ دیکھنے کو مل رہی تھی، اس سے نجات مل سکتی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق دہلی سرکار نے اعلان کیا ہے کہ 31 دسمبر کی رات 9بجے سے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن بند رہے گا۔یعنی 31 دسمبر کو راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے رات9بجے کے بعد باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔