جے این یو انتظامیہ جلد از جلد سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرے: دہلی ہائی کورٹ

0

دہلی ہائی کورٹ نے گوگل اور واٹس ایپ سے ان کی پالیسی، صارفین کی بنیادی معلومات پر مبنی ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لئے کہا ہے۔جے این یو کے 3 پروفیسرز کے 5 جنوری کو ہوئے تشدد سے متعلق دائر عرضی پر سماعت کے دوران کورٹ نے یہ ہدایت جاری کی۔کورٹ نے دہلی پولیس سے گواہ کو طلب کرنے اور واٹس ایپ کے ’یونیٹی اگینسٹ لیفٹ‘ ’فرنڈس آف آر ایس ایس‘ نامی دونوں گروپس کے ممبروں کے موبائل فون ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔کورٹ نے جے این یو انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ جلد سے جلد پولیس کی طرف سے طلب کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کریں۔
واضح رہے کہ یہ درخواست جے این یو کے پروفیسرس امیت پارامیشورن ، اتل سود اور شکلا ونائیک ساونت نے دلی پولیس کمشنر اور دہلی حکومت کو ضروری ہدایات کے لئے دائر کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS