نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 408 ایکٹیو کیسزبڑھے ہیں ، جن میں سے زیادہ دہلی ، ہریانہ اوراتر پردیش سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اس دوران دہلی میں سب سے زیادہ 107، ہریانہ میں 90 اور اتر پردیش میں 75 ایکٹو کیسز بڑھے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو بتایا کہ ملک میں ایک ارب 89 کروڑ 17 لاکھ 69 ہزار 346 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 3324 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ وہیں اس دوران 2876 لوگ کووڈ سے پاک ہو چکے ہیں ۔ اب تک کل چار کروڑ 25 لاکھ 36 ہزار 254 مریض کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ وہیں مزید 40 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 523843 ہو گئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی شرح 0.04 فیصد ،شفایابی کی شرح 98.74 فیصد اورشرح اموات 1.22 فیصد ہے۔قومی درالحکومت دہلی میں کورونا کی تیز رفتار سے خوف و ہراس پھیلنے لگا ہے ۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 ایکٹو کیسز بڑھنے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 5716 ہوگئی ۔ وہیں 1412 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1851184 تک پہنچ گئی جبکہ ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 171 ہوگئی۔
ہریانہ میں ایکٹو کیسز 90 بڑھے ہیں ۔ ریاست میں فی الحال 2528 ایکٹیو کیسز ہیں ۔ اس دوران 400 افراد کے صحتیاب ہونے سے اس وبا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 979361 ہوگئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کووڈ-19 سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 10,619 پر مستحکم ہے۔کیرالہ میں کورونا وائرس کے 52 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد 2810 ہو گئی ہے۔
اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 ایکٹیو کیسزبڑھے ہیں ، جس سے کل ایکٹیو کیسز 1538 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران ریاست میں اس وبا سے 200 افراد صحتیاب ہوئے اور صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 2049302 ہوگئی ۔ اس دوران انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23,507 ہوگئی ۔
مہاراشٹرمیں اس دوران ایکٹو کیسز 19 بڑھ کر 998 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں 135 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7728891 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں ایک مریض کی موت ہوئی اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 147849 ہو گئی۔
میزورم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 46 کم ہو کر 668 ہو گئے۔ اس دوران ریاست میں 60 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 226089 ہو گئی ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 696 ہے۔ کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 48 بڑھ کر 1785 ہو گئے ہیں ، جبکہ 76 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3905736 ہو گئی ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد 40101 ہو گئی ہے ۔
مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 21 بڑھ کر 366 ہو گئے ہیں اورمرنے والوں کی تعداد 21,201 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 24 بڑھ کر 1996693 ہو گئی ہے ۔ تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ ایکٹو کیسزمیں اضافہ ہوا ہے ۔ اس وقت ریاست میں 513 لوگ کورونا سے متاثرہیں ۔ یہاں اس دوران 43 افراد کے کورونا سے نجات پانے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3415394 ہو گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 38025 ہو گئی ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 14 بڑھ کر 320 ہو گئے ہیں، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 4,111 پر مستحکم ہے۔ ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 787581 تک پہنچ گئی۔
دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش میں سب سے زیادہ کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS