ڈینگو مخالف مہم پانچویں ہفتہ میں داخل

0

10ہفتہ،10بجے ،10منٹ کی مہم میں بچوں کو شامل کیاگیا:اروند کجریول 
 

دہلی حکومت کی ’10ہفتہ ، 10 بجے 10 منٹ‘مہم معاشرے کے مختلف طبقات کے تعاون سے تیز رفتار سے زور پکڑ رہی ہے اور لوگ اس میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈینگو مخالف کامیابی کی جانب رواں دواں ہے۔ یہ مہم پانچویں ہفتہ میں داخل ہوچکی ہے اور آج اس میں اسکول کے بچوں میں ڈینگو سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے شامل کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے دہلی کے تمام آر ڈبلیو اے کو آگے آنے اور اپنے علاقوں کے باشندوں کو ڈینگو سے بچاؤ کے لئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرنے کو کہا تھا۔ 
ڈینگو مہم کے پانچویں ہفتے میں دہلی میں تمام اسکول کے بچوں کو ہر اتوار کو صبح 10 بجے صرف 10 منٹ کے لئے جمع ہونے والے پانی کا معائنہ کرکے اپنے گھروں میں ہوم ورک کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ اپنے گھروں کا معائنہ کرنے اور جمع شدہ پانی کو نکالنے کے بعد ، بچوں کو اس مہم میں شامل ہونے کے لئے اپنے دوستوں کو فون کرنے اور گھروں میں جمع شدہ صاف پانی کا معائنہ کرنے کے لئے کہا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے گزشتہ ہفتہ ٹویٹ کیا تھا کہ آج ڈینگو کے خلاف مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے ، چوتھے اتوار کو 10منٹ نکال کرمیں نے گھر میں جمع شدہ صاف پانی کو ایک بار پھر تبدیل کردیا۔ اس طرح ہمیں ڈینگو  کے مچھروں کو روکنا ہے اور اپنے کنبے اور پوری دہلی کو ڈینگو سے بچانا ہے۔ 10ہفتہ ، 10 بجے 10 منٹ سے ہر اتوار کو ڈینگو پر وار کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ اس سال، دہلی حکومت نے ڈینگو  سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے ہیلپ لائن 011-23300012اور وہاٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر 8595920530 شروع کی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS