کورونا مریضوں کو یوگا کرائے گی دہلی حکومت

0
thestatesman.com

نئی دہلی (یو این آئی) : دہلی حکومت نے ہوم آئیسولیشن میں رہنے والے کورونا مریضوں کی امیونٹی بڑھانے کیلئے یوگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے اس کا اعلان کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ گھر میں آئیسولیشن میں رہنے والے کورونا مریضوں کیلئے روزانہ8 کلاسز ہوں گی۔ صبح 6بجے سے 11بجے تک پانچ گھنٹے اور شام 4بجے سے شام 7بجے تک تین گھنٹے تک یوگا کیا جائے گا۔ یوگا انسٹرکٹر لوگوں کو یوگا کرنا سکھائیں گے۔ اس میں بیک وقت 40ہزار لوگ یوگا کر سکیں گے۔ یوگا کی کلاسز کل سے شروع ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہر کلاس میں 15مریض ہوں گے، تاکہ انسٹرکٹر سب کو یوگا اور پرانایام کرنے کیلئے مناسب وقت دے سکیں، جو لوگ گھر میں تنہائی میں ہیں، ان کو رجسٹر کرنے کیلئے ایک لنک بھیجا جائے گا۔ لنک پر کلک کر کے وہ بتا سکتے ہیں کہ وہ کس وقت یوگا کرنا چاہیں گے ؟انہوں نے کہا کہ جو لوگ آئیسولیشن میں ہیں، ان کیلئے آج ہم ایک شاندار پروگرام لائے ہیں ۔ یوگا-پرانایام سے قوت مدافعت بہت بڑھ جاتی ہے ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ یوگا کورونا کا خاتمہ ہے، لیکن ہمارے جسم کی اس سے لڑنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے ۔مسٹر کجریوال نے کہا کہ آج لنکس سب کے پاس جائیں گے اور کل سے یوگا کی کلاسیں شروع ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS