نئی دہلی، (یو این آئی) دہلی حکومت نے لوگوں کو آلودگی سے بچانے کے مقصد سے قومی دارالحکومت میں یکم جنوری 2023تک پٹاخوں کی تیاری، ذخیرہ کرنے ، فروخت کرنے اور استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس بار پٹاخوں کی آن لائن فروخت اور ترسیل پر بھی پابندی ہوگی۔دہلی کے ماحولیات اور جنگلات کے وزیر گوپال رائے نے بدھ کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ مسٹر رائے نے کہا کہ دہلی میں آلودگی کے خطرے سے عوام کو بچانے کےلئے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی ہر قسم کے پٹاخوں کی تیاری، ذخیرہ کرنے ، فروخت کرنے اور استعمال کرنے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ اس بار دہلی میں پٹاخوں کی آن لائن فروخت اور ترسیل پر بھی پابندی ہوگی۔ یہ پابندی یکم جنوری 2023تک نافذ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کو سختی سے نافذ کرنے کےلئے دہلی پولیس، دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (پی ڈی سی سی) اور محکمہ محصولات کے ساتھ مل کر ایک ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔مسٹر رائے نے کہا کہ دہلی حکومت کے کئی محکموں نے سردیوں کے دوران آلودگی کے خطرے کو روکنے کےلئے ایک ایکشن پلان پرملاقات کی اور 15نکات پر تبادلہ خیال کیا۔
دہلی میں یکم جنوری 2023تک پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS