دہلی :بھاگیرتھ پیلس مارکیٹ میں خوفناک آگ

0

نئی دہلی (ایجنسی): پرانی دہلی کے چاندنی چوک کی مارکیٹ بھاگیرتھ پیلس کی دکانوں میں جمعرات کی رات خوفناک آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 40گاڑیاں رات سے ہی آگ پر قابو پانے کی کوشش میں لگی ہیں۔ چونکہ آگ سے کسی کے جانی نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ فائر بریگیڈ کے ذریعہ آگ بجھانے کے لئے ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی آگ بجھانے والی مشین کا استعمال کررہی ہے۔فائر بریگیڈ کے مطابق جمعرات رات نو بج کر انیس منٹ پر بھاگی رتھ پیلیس کی دکانوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ فائربریگیڈ کی گاڑیاں فوراٰ موقع پر روانہ ہوگئیں۔ اس دوران آگ کئی دکانوں میں پھیل چکی تھیں۔بازار کے اندر دیر رات دکانیں بند ہوگئی تھیں۔ دکاندار اور دکان میں کام کرنے والے لوگ اپنے اپنے گھر چلے گئے تھے۔ بازار میں چہل پہل بھی کم تھی، لیکن آگ کی اطلاع ملتے ہی بازار میں بھیڑ جمع ہوگئی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS