دہلی میں آکسیجن کا شدید بحران،مرکزسے ایک بار پھروزیر اعلیٰ کجریوال کی مدد کی اپیل
نئی دہلی (ایس این بی) :کورونا وبا کے بے قابو ہوتی صورتحال کے سبب بڑھتی آکسیجن کی مانگ اور سپلائی پر مرکز اور ریاستوں کے درمیان تکرار تیز ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر کے بعد اب دہلی اور مرکزی سرکار آمنے سامنے نظر آرہی ہے۔ منگل کو جہاں ایک طرف مرکزی سرکار نے یہ دعویٰ کیا کہ دہلی میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے، وہیں اروند کجریوال نے کہا کہ چند اسپتال میں کچھ گھنٹوں کے لیے آکسیجن باقی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے منگل کو کورونا کی موجودہ صورتحال پر افسروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ دہلی میں آکسیجن کا سنگین بحران بنا ہوا ہے۔ میں ایک بار پھر مرکزی سرکارسے گزارش کرتا ہوں کہ وہ دہلی کو فوری طور پر آکسیجن مہیا کرائے۔ کچھ اسپتالوں میں چندہی گھنٹوں کے لئے آکسیجن باقی رہ گیاہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وہ دہلی میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جنگی سطح پر کام کر رہے ہیں۔ ہم مرکزی سرکار سے بھی مسلل بات کر رہے ہیں۔ دہلی میں آکسیجن بستروں میں اضافہ کا کام بھی بڑے پیمانہ پر جاری ہے۔ اسی دوران نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ آکسیجن کے حوالے سے تمام اسپتالوں سے فون آرہے ہیں۔ مختلف ریاستوں میں آکسیجن کی فراہمی کرنے والے افراد کو روکا جارہا ہے۔ آکسیجن کی فراہمی کے حوالے سے ریاستوں میں جنگل راج نہیں ہونا چاہئے۔ اس پر مرکزی سرکار کو بہت حساس اور متحرک ہونا پڑے گا۔وزیر اعلی اروند کجریوال نے منگل کوویڈیو کانفرنس کے ذریعہ دہلی میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا ، وزیر صحت ستیندر جین ، چیف سکریٹری ، پرنسپل سکریٹری (صحت)، اے سی ایس اور دیگر اعلی افسر موجود تھے۔
سب سے پہلے وزیر اعلی نے دہلی میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے بارے میں افسروں سے تفصیلی معلومات لی۔ وزیراعلیٰ نے سب کو ہدایت کی کہ کووڈ انتظام میں کوتاہی نہ برتی جائے اور مریضوں کو بہتر علاج مہیا کیا جائے۔اس دوران وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے دہلی میں زیادہ سے زیادہ آکسیجن بستروں کو بڑھانے کے لئے افسران سے تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دہلی میں آکسیجن بستروں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں اضافہ پر زور دیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ اسپتال میں آنے والے زیادہ تر مریضوں میں آکسیجن کی سطح کم پائی جارہی ہے۔ انہیں جلد از جلد آکسیجن دی جاسکتی ہے ، تاکہ ان کی صحت میں بہتری آسکے اور بہتر علاج حاصل ہوسکے۔ افسروںں نے بتایا کہ آکسیجن بستروں میں اضافہ پر توجہ دی جارہی ہے اور آکسیجن بستروں میں اضافے کا کام تیز رفتار سے جاری ہے۔وزیر اعلیٰ نے دہلی میں آکسیجن کی مناسب فراہمی کے حوالے سے حکام کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار کی کوشش ہے کہ دہلی کو زیادہ سے زیادہ آکسیجن کی فراہمی ہو۔ اس کے لئے سرکارکی طرف سے تمام تر کوششیں کی جانی چاہئیں۔ تجزیہ میٹنگ میں دہلی میں دیگر ریاستوں سے آکسیجن کے سلنڈر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افسروں نے وزیر اعلی کو بتایا کہ دہلی کے نوئیڈا اور راجستھان سے آکسیجن سلنڈر آتے ہیں۔ نوئیڈا اور راجستھان سے آکسیجن سلنڈروں کو دہلی پہنچنے میں طرح طرح کے ڈیموں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جب بھی وہ آتے ہیں مرکزی سرکار سے بات کرنی پڑتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے افسروں کو مرکزی سرکار سے بات کرنے اور ان ڈیموں کو جلد ختم کرنے کی ہدایت کی۔ افسروں نے بتایا کہ مرکزی سرکار کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور مرکز سے مطالبہ ہے کہ نوئیڈا اور راجستھان سے آنے والے آکسیجن سلنڈروں کو بغیر کسی پابندی کے دہلی آنے کی اجازت دی جائے۔ آکسیجن سلنڈروں کو دہلی پہنچنے میں کم وقت لگے گا اور لوگوں کو جلد از جلد راحت ملے گی۔
آکسیجن پر مرکز اور دہلی سرکار آمنے سامنے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS