نئی دہلی: کانگریس نے معمر افراد کو دی جانے والی پینشن میں اضافہ، تعلیم یافتہ کو بے روزگاری بھتہ اور پانی بچاؤ، پیسہ کماؤ اور بجلی بچاؤ ،پیسہ کماؤ جیسے دلکش وعدوں کے ساتھ اتوار کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور ’ایسی ہوگی میری دلی‘ جاری کیا۔ دہلی کانگریس ریاست کے صدر سبھاش چوپڑا اور پارٹی کے سینیئر رہنما آنند شرما اور اجے ماکن نے انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی شدید تنقید کی ۔انتخابی منشور میں کانگریس نے سینیئر شہریوں کو پانچ ہزار روپیے فی ماہ پینشن دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے لیے گریجویٹ بے روزگاروں کو سات ہزار روپیے اور پوسٹ گریجویٹ بے روزگاروں کو سات ہزار روپیے فی ماہ بھتہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ نوجوانوں کو 100 دن کا فروغ ہنر پروگرام بھی دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اسکل ٹریننگ کروانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ دہلی کے شہریوں کے ہر خاندان کو 20000 لیٹر مفت پانی دیا جائے گا اور بچت کرنے پر 30 پیسے فی لیٹر کا کیش بیک ملے گا۔ اسی طرح بجلی کی بچت کرنے کا بھی صارفین کو تین روپیے فی یونٹ کا کیش بیک ملے گا۔ کانگریس نے تین پہیہ اور ای۔رکشہ ڈرائیوروں کے تمام باقی قرض معاف کرنے اور تمام شہریوں کو مفت صحت خدمات اور مفت دوائیں مہیا کروانے کا وعدہ کیا ہے۔
دہلی کانگریس کا انتخابی منشور جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS