نئی دہلی: مرکزی انتخابی کمیشن نے دہلی کے چیف انتخابی افسر سے دہلی انتخابات سے متعلق بی جے پی لیڈر اور امیدوار کپل مشرا کے بیان پر 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کپل مشرا درمیانی انتخابات میں کافی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ماڈل ٹاؤن سے امیدوار کپل مشرا نے دہلی کے انتخابات کا مقابلہ بھارت پاکستان کرکٹ میچ سے کیا۔ انہوں نے جمعرات کو ٹویٹ کیا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان 8 فروری کو دہلی کی سڑکوں پر مقابلہ کریں گے۔ انہوں اپنے ایک ٹویٹ میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو بھی نشانہ بنایا۔ کپل مشرا نے دو ٹوئیٹ کیے ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آپ اور کانگریس نے شاہین باغ جیسا منی پاکستان بنایا ہے۔ اس کے جواب میں ہندوستان 8 فروری کو کھڑا ہوگا۔ اور کہا جب جب غدار ہندوستان میں پاکستان کو بلند کریں گے۔ تب محب وطنوں کا ہندوستان کھڑا ہوگا۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
بی جے پی لیڈر کپل مشرا سے الیکشن کمیشن نے 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS