63 فیصد آبادی کو پانی نہیں مل رہا ہے:بدھوڑی

0

نئی دہلی (ایس این بی) : اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام ویر سنگھ بدھوڑی نے کہا ہے کہ دہلی حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہلی جل بورڈ ریاست کی 63 فیصد آبادی کو پائپ کے ذریعے پانی فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ 7 سال پہلے دہلی کے پاس 850 ایم جی ڈی پانی تھا لیکن آج دہلی کو 1300 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے اور جل بورڈ صرف 900 ایم جی ڈی پانی فراہم کرنے کے قابل ہے۔ بدھوڑی ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا، ایم پی رمیش بدھوڑی، پرویش صاحب سنگھ، سینئر بی جے پی لیڈر منجندر سنگھ سرسا اور ایم ایل اے وجیندر گپتا موجود تھے۔
اس موقع پر منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ بے قصور ہونے کا بہانہ کرنے والے کجریوال کانگریس کے راستے پر چل پڑے ہیں۔آدیش گپتا نے کہا کہ محلہ کلینک جو 1500 کروڑ روپے خرچ کر کے قائم کیا گیا ہے، ’فرضی لوگوں‘ کے اشتہارات کا اڈہ بن گیا ہے۔ ایم پی رمیش بدھوڑی نے کہا کہ کجریوال 10 لاکھ نوکریاں دینے کی بات کرتے تھے لیکن ایک آر ٹی آئی کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ پچھلے 7سالوں میں وہ 440 لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ آج دہلی میں بے روزگاری کی اوسط 8.9 فیصد اور پورے ملک میں 7.9 فیصد ہے۔ ایم پی پرویش صاحب سنگھ نے کہا کہ ایک طرف حکومت ہند نے پریاگ راج اور وارانسی گھاٹوں کو ایسا خوبصورت بنایا ہے کہ غیر ملکی سیاح وہاں دیکھنے اور گھومنے کے لیے آ رہے ہیں لیکن دوسری طرف دہلی میں جمنا کو گندا نالہ کہنا بہتر ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS