نئی دهلی: دهلی اسمبلی انتخاب سے قبل بی جے پی كو دو بڑے جهٹكے لگ چكے هیں۔ 20جنوری بروز منگل كو شرومنی اكالی دل نے بی جے پی سے كناره كشی كا اعلان كیا تها اور آج بروز منگل كو هریانه كے نائب وزیراعلیٰ دشینت چوٹاله كی پارٹی جے جے پی نے بهی انتخاب سے علیحدگی كا اعلان كردیا هے۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی كے مطابق ’جن نائك جنتا پارٹی‘جے جے پی كے سربراه نے كها هے كه پارٹی دهلی اسمبلی انتخاب میں حصه نهیں لے گی۔ انتخاب نهیں لڑنے كی ایك وجه اور بهی بتائی جارهی هے كه جن سیٹوں پر جے جے پی نے اپنی دعویداری پیش كی تهی، ان سبهی سیٹوں پر بی جے پی پهلے هی امیدوار اتار چكی هے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS