جشن یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے متعدد افراد کو دیا جائے گا اعزاز

0

نئی دہلی: یوم جمہوریہ کے موقع پر 104لوگوں کو فائر برگیڈ میڈل دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں سے 13 افراد کو صدر کا فائربرگیڈ میڈل دیا جائے گا جبکہ 29 افراد کو فائر برگیڈ میڈل دیا جائےگا،12 افراد کو فائربرگیڈ کی اسپیشل سروس کے لیے صدرجمہوریہ میڈل دیا جائے گا اور 50 افراد کو عمدہ خدمات کے لیے فائربرگیڈ میڈل دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 49 افراد کو ہوم گارڈ اور شہریتحفظ میڈل دیا جائے گا۔ ان میں2 افراد کو صدر کا خصوصی میڈل دیا جائے گا۔ صدر کا فائربرگیڈ میڈل دہلی کے 2، کرناٹک کے 5، اترپردیش کے 6 افراد کو دیا جائے گا۔ 
دوسری جانب یوم جمہوریہ کے موقع پر 1040 افراد کو سروس میڈل سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جن میں سے 4افراد کو صدرکا پولیس میڈل دیا جائے گا۔ جبکہ 286 افراد کو پولیس میڈل کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ نمایاں خدمات کے لئے صدر کا پولیس میڈل 93 افراد کو جبکہ 657 افراد کو غیر معمولی خدمات کے لئے پولیس میڈل دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جن 4 افراد کو صدر کا پولیس میڈل (بہادری) دیا جائے گا، ان میں سے ایک اتپل رابھا کو (بعد از مرگ) یہ اعزاز دیاجائے گا۔ وہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا اہلکار ہے۔ 3 دیگر افرادمیں ایک انڈین پولیس سروس کے  آفیسر عبد الجبار ہیں، جبکہ دوسرے حسن شیخ اور تیسرے آصف اقبال قریشی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS