دہلی:اناج منڈی میں شدید آتشزدگی،43 افراد ہلاک،متعدد زخمی، وزیر اعلیٰ کجریوال کا متاثرین کے لئے معاوضے کا اعلان 

0

نئی دہلی کے اناج منڈی علاقے میں شدید  آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 
یہ واقعہ آج صبح 5.22رانی جھانسی روڈ پر اناج منڈی کی ایک فیکٹری میں پیش آیا ۔آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے۔ دہلی فائر سروس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع صبح 5.22 منٹ پر موصول ہوئی۔ جس کے بعد 30 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر بھیج دیا گیا۔
فیکٹری میں آتشزدگی کے دوران50 سے زائد افراد موجود تھے۔فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے بتایا کہ فیکٹری میں پھنسے ہوئے بہت سے لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اورآر ایم ایل اسپتال، ہندو راؤ اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

دہلی پولیس کے پی آر او ایم ایس رندھاوا نے میڈیا کو بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ پلاسٹک کے مواد کی وجہ سے بہت دھواں ہوا جس کی وجہ سے متاثرین کو کافی پریشانی ہوئی۔ کیس کرائم برانچ کو منتقل کردیا گیا ہے، فارنسک ٹیم جلد ہی موقع پر پہنچے گی۔
 
انہوں نے بتایا کہ رہائشی علاقے میں واقع فیکٹری میں آتشزدگی کے وقت 50 سے زائد افراد موجود تھے۔ فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے پھنسے ہوئے بہت سے لوگوں کو باہر لے جاکر آر ایم ایل اسپتال اور ہندو راؤ اسپتال لے جایا گیا ہے۔ دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین نے کہا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایل این جے پی اسپتال میں داخل زخمیوں سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے اس حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نےمعاملے کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا ،اور مرنے والے افراد کے اہل خانہ کو 10 لاکھ اور زخمیوں کو 1لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کے علاج کے اخراجات بھی حکومت نے ادا کریگی۔

وزیر اعظم مودی نے اس حادثے پر اظہار افسوس ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ۔انہوں نےکہا مقتول کے اہل خانہ کے ساتھ میری تعزیت ہیں۔ میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔
وزیر  

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS