دہلی میں بارش نے انتظامیہ کی کھولی پول

0
image:indiatvnews

نئی دہلی :(ایجنسی) ملک کی راجدھانی دہلی میں ہفتے کی صبح بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ شدید بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آئی تاہم کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی آفت بنتا ہوا نظر آیا۔ کچھ جگہوں پر ڈوبی ہوئی سڑکوں پر دریا جیسا نظارہ تھا،جب کہ ایئرپورٹ کے اندر بھی پانی داخل ہو چکا تھا۔ دہلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ (DIAL) نے ٹوئٹر پر کہا کہ “اچانک تیز بارش کی وجہ سے ہوائی اڈے کے احاطے میں تھوڑی دیر کے لیے پانی جمع ہوگیا”۔ موتی باغ اور آر کے پورم کے علاوہ مادھو وہار،ہری نگر،روہتک روڈ،بدر پور،سوم وہار،آئی پی اسٹیشن کے قریب رنگ روڈ،وکاس مارگ،سنگم وہار،مہرولی،بدر پور روڈ،پل پرہلاد پور انڈر پاس ، منیرکا،راج پور خورد ، ننگلوئی اور کیراری سمیت دیگر راستوں پر بھی پانی جمع ہوگیا۔ دہلی میں بارش کے بعد ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ ایسی صورت حال میں لوگوں نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی حکومت پر طنز کرنے شروع کردیئے۔ یہی نہیں ، کچھ لوگوں نے دہلی میں ہونے والی بارش سے متعلق تازہ تصاویر اور ویڈیوز اور مضحکہ خیز میمز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا۔

ایک صارف نے لکھا،’’اب وقت آگیا ہے کہ جہاز کو دہلی ایئرپورٹ پر اتارا جائے۔ یہاں سے کشتی ہوائی جہاز نہیں ہونی چاہیے۔ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر مدھو وہار میں پانی سے بھرے ہوئے راستے دکھائے گئے ہیں ، کچھ ڈی ٹی سی کلسٹر بسیں پانی میں کھڑی ہیں اور دیگر مسافر اپنی گاڑیاں ڈوبی سڑکوں سے ہٹا رہے ہیں۔ ٹویٹر صارفین نے منڈو برج ، آئی ٹی او اور ننگلوئی پل کے قریب صدر بازار کے علاقے میں پانی جمع ہونے کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔ محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے عہدیداروں نے بتایا کہ اہلکار سڑکوں سے پانی نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پی ڈبلیو ڈی کے ایک عہدیدار نے کہا ، “ہفتہ کی ابتدائی گھنٹوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے ، کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔ ہم اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ ہمارے اہلکار چوبیس گھنٹے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ”

دہلی ٹریفک پولیس نے بھی لوگوں کو ان راستوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے جہاں انہیں پانی جمع ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے صبح 11 بجے کے قریب ٹویٹ کیا ، “ٹریفک الرٹ۔ جی جی آر/پی ڈی آر میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہے۔ براہ کرم اس راستے سے بچیں۔ ” ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا ، “ٹریفک الرٹ۔ رنگ روڈ پر ڈبلیو ایچ او کے قریب پانی جمع ہے۔ براہ کرم اس راستے پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ “

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS