نئی دہلی: کالکا جی سے عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی آتشی مارلینا کورونا سے متاثر ہوگئی ہیں۔ آتشی مارلینا نے 16جون کو کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کی رپورٹ آج صبح 17جون کو مثبت آئی ہے۔ فی الحال ان میں ہلکی علامات ہیں اور انہوں نے خود کو اپنے گھر میں کوارنٹائن کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کے ذریعہ مارلینا کی جلد شفایابی کی دعا کرتے ہوئے کہا،’’کورونا کے خلاف جنگ میں آتشی جی کا اہم تعاون رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہوکر ایک مرتبہ پھر لوگوں کی خدمت میں مصروف ہوجائیں گی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS