نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دورانکورونا انفیکشن کے نئے معاملوں کے مقابلے اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی ہے،جس کی وجہ سے فعال معاملوں کی شرح کم ہو کر 1.16 فیصد رہ گئی ہے۔ ملک میں ہفتے کے روز 72 لاکھ 86 ہزار 883 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اوراب تک 73 کروڑ 82 لاکھ 7 ہزار 378 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28591 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے،جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 36 ہزار 921 ہوگئی ہے۔ اس دوران 34848 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد تین کروڑ 24 لاکھ 9 ہزار 345 ہو گئی ہے۔ ایکٹو معاملے6595 کم ہو کر تین لاکھ 84 ہزار 921 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 338 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 442655 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.51 فیصد ہوگئی ہے جب کہ اس وقت اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔ کیرالا اس وقت ایکٹو معاملےکے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے،حالانکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 5849 ایکٹیو معاملوں کی کمی آئی ہے اور ان کی تعداد اب 232352 ہے۔ وہیں 26155 مریضوں کی صحت یابی کے باعث کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4100355 ہو گئی ہے جب کہ مزید 181 مریضوں کی موت کے سبب اموات کی تعداد بڑھ کر 22484 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں، فعال معاملے کم ہوکر 51285 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 35 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 138096 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا کو شکست دینے والوں کی تازہ تعداد ابھی تک اپ ڈیٹ نہیں ہوئی ہے۔
قومی دارالحکومت میں فعال معاملے13 بڑھ کر 412 ہو گئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1412716 ہو گئی ہے۔ اب تک یہاں 25083 کورونا کے مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملے356 کم ہوکر 16699 پر آگئے ہیں۔ ریاست میں مزید 15 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بڑھ کر 37487 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2906746 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔
تمل ناڈو میں، فعال کیسوں کی تعداد 95 بڑھ کر 16399 ہوگئی ہے اور مزید 27 مریضوں کی موت کے ساتھ، اموات کی تعداد بڑھ کر 35146 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2580686 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔
آندھرا پردیش میں فعال معاملات کی تعداد 38 بڑھ کر 15157 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1999651 تک بڑھ گئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 17 افراد کی موت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 13987 ہو گئی ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملے8203 پرآگئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے دوسرے دن 14 افراد کی موت کی وجہ سے، اموات کی تعداد 18567 ہو گئی ہے اور اب تک 1529387 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔
تلنگانہ میں فعال معاملے5324 ہیں جبکہ اب تک یہاں 3893 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں 652085 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال معاملات 379 رہ گئے ہیں اور کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 990907 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13558 ہے۔ پنجاب میں ایکٹو معاملے319 پر آ گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 584237 ہو گئی ہے جبکہ 16453 مریض اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ گجرات میں، فعال معاملات بڑھ کر 162 ہو گئے ہیں اور اب تک 815356 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10082 ہے۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں فعال معاملے82 بڑھ کر 12429 ہو گئے ہیں اور کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد 58175 ہو گئی ہے، جبکہ مزید تین مریضوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 236 ہو گئی ہیں۔
بہار میں کورونا کے فعال معاملات 76 ہو گئے ہیں اور اب تک 716086 لوگ کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 9658 ہے۔