اسپا،سیلون،ٹورآپریٹرز کو ریپو ریٹ شرح پر قرض دینے کا فیصلہ

0
image:my india news

ممبئی : (یو این آئی) اسپا،سیلون،ٹورآپریٹرزسمیت اس طرح کے بہت سارے کاروبار کرنے والوں کو اب ریپو ریٹ پر قرضے ملیں گے،جن کے لئے اپنے صارفین سے دور رہ کر کاروبار کرنا ممکن نہیں ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے تین روزہ اجلاس کے بعد بتایا کہ جن کاروباریوں کیلئے اپنے صارفین سے دوررہ کر کاروبار کرنا ممکن نہیں انہیں سستا قرض مہیا کرانے کیلئے 15 ہزار کروڑ روپے کا التزام کیا جائے گا۔ انہیں تین سال تک ریپو ریٹ پر قرض دیا جائے گا۔ یہ قرض بینکوں سے 31 مارچ 2022 تک لیا جاسکتا ہے۔ فی الوقت ریپو ریٹ کی شرح 4 فیصد ہے۔
شکتی کانت داس نے بتایا کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹ ، ٹریول ایجنٹ،ٹور آپریٹرز اور ایڈونچر یا ہیریٹیج سینٹر، ہوا بازی کے شعبے میں گراؤنڈ ہینڈلنگ اور سپلائی چین جیسی معاون خدمات فراہم کرنا، پرائیویٹ بس آپریٹرز، کاروں کی مرمت کرنے والے ، کار کرایہ پر دینے والے، کانفرنسوں اور پروگراموں کے منتظمین،ا سپا کلینک، بیوٹی پارلرز اور سیلون کے آپریٹرزاس خصوصی لون سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS