ہندوستان اور اومان کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری کا فیصلہ

0
ہندوستان اور اومان کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری کا فیصلہ
ہندوستان اور اومان کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری کا فیصلہ

نئی دہلی (ایجنسیاں): ہندوستان اور اومان نے اپنے صدیوں پرانے تعلقات کو نئی توانائی دیتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی، ثقافت، مالیاتی جرائم سے نمٹنے کے شعبے میں باہمی تعان کو بڑھانے کے ساتھ آج توانائی کی حفاظت، سبز توانائی، خلائی، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کو اپنانے کے لئے شراکت داری کا فیصلہ کیا۔

عرب دنیا کی قدیم ترین آزاد ریاست اومان کے سلطان ہیثم بن طارق ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر ہیں۔ آج صبح صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور اومان کے سلطان ہیثم بن طارق دہلی کے حیدرآباد ہاؤس پہنچے۔ دونوں رہنماؤں نے یہاں ملاقات کی۔ یہاں ان کے درمیان دو طرفہ بات چیت ہوئی۔وزیر اعظم نریندر مودی اور اومان کے سلطان ہیثم بن طارق کے درمیان دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔

اس دوران وزیراعظم مودی نے کہا کہ مجھے ہندوستان میں آپ کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ اومان اور ہندوستان کے تعلقات میں آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ اومان کے سلطان نے 26 سال کے بعد سرکاری دورے پر ہندوستان کا دورہ کیا ہے۔ میرے پاس آپ کا استقبال کرنے کا موقع ہے۔ ہندوستان کے لوگوں کی طرف سے میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم ایک نئے ہندوستان-اومان مشترکہ نقطہ نظر کو اپنا رہے ہیں۔ مستقبل کے لیے ایک شراکت داری کو اپنا رہے ہیں۔

اس مشترکہ نقطہ نظر میں 10 مختلف شعبوں میں ٹھوس ایکشن پوائنٹس پر اتفاق کیا گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مشترکہ وژن ہماری شراکت کو ایک نئی اور جدید شکل دے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ ’سی ای پی اے‘ (CEPA) معاہدہ پر بات چیت جاری ہے اور بات چیت کے 2 دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں جس میں متعدد اہم امور پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

مجھے امید ہے کہ ہم جلد ہی اس معاہدہ پر دستخط کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جو ہمارے اقتصادی تعاون میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔‘وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ’گزشتہ ماہ اومان نے 2024 میں ہونے والے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا، میں آپ کو اس کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘ اومان کے سلطان ہیثم بن طارق نے نئی دہلی میں نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کا دورہ کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم مودی سلطان ہیثم بن طارق کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

مزید پڑھیں: پارلیامنٹ پر حملہ کرنے والے ملزم مہیش کمار کو پولیس تحویل میں بھیجا گیا

سلطان ہیثم بن طارق ہندوستان کے سہ روزہ سرکاری دورے پر جمعہ کو نئی دہلی پہنچے۔ یہاں ان کا استقبال مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے کیا۔ اس دورے سے ہندوستان اور اومان کے درمیان دوستی اور دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS