نئی دہلی (غفران آفریدی/ ایس این بی ) :دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بدھ کو منعقد میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا کہ تہوار موسم کے بعد ذیلی کلاسز کیلئے اسکول کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ ڈی ڈی ایم اے کے ذریعہ اس سے قبل لئے گئے فیصلہ کے تحت ابھی تک 9ویں سے12ویں کلاس تک اسکول کھولے گئے ہیں،تہوار موسم کے بعد6ویں سے 8ویں کلاس تک اسکول کھولے جائیں گے۔ آج کی میٹنگ میں موجود ماہرین نے کہا کہ کورونا سے متعلق صورتحال قابو میں ہے، اس لئے تہوار موسم کے بعد 6ویں سے 8ویں کلاس تک اسکول کھولے جاسکتے ہیں ۔ ایل جی انل بیجل کی صدارت میں ہوئی میٹنگ کے تعلق سے ذرائع نے بتایا کہ ڈی ڈی ایم اے نے کہا کہ دہلی میں کووڈ19کی حالت اچھی ہے،لیکن سبھی احتیاط برتنے چاہئے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا کہ باقی کلاسز کیلئے اسکول دیوالی کے بعد کھولے جائیں گے ۔ڈی ڈی ایم کے ذریعہ یکم ستمبر سے 9ویں اور 12ویں کے اسکولوں کو پھر سے کھولنے کی منظوری دی گئی تھی ۔ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں راجدھانی میں رام لیلا کو اجازت دینے پر غور و خوض کیا گیا، لیکن ابھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے،اس بارے میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیڈیور (ایس او پی ) تیار کیا گیا۔ صحت محکمہ کے افسر نے ایل جی کے سامنے تفصیلی پرزنٹیشن دیا، جس میں سردی کے موسم میں تیسری کورونا لہرآنے پراسپتال میں بیڈ آکسیجن اور دوا مہیا ہونے کے بارے میں بتایا گیا۔ محکمہ صحت نے اپنی کورونا سے متعلق تیاری سے ایل جی کو واقف کرایا، جب کہ محکمہ تعلیم نے 8ویں سے 12کلاس تک اسکول کھولنے کے بارے میں تجربے کی جانکاری دی ۔ایل جی نے دہلی سرکار کے چیف سکریٹری کو حکم دیا ہے کہ تہوار موسم میں راجدھانی میں بھاری بھیڑ امڈ سکتی ہے ،اس سے کورونا پھیلنے کا ڈر بنا رہے گا، اس سے بچنے کیلئے فوراً ایس او پی تیار کیا جانا چاہئے، جسے سختی سے نافذ کیا جائے گا۔ اس ایس او پی کے تحت میلہ نہیں لگنے دیا جائے گا،اسٹال نہیں لگنے دیا جائے گا، سوشل ڈسٹینسنگ کا عمل کیا جائے گا ، کسی بھی مقام پر بھیڑ جمع ہونے کے امکان کے پیش نظر داخلہ اور نکاسی کا الگ الگ گیٹ بنایا جائے گا ۔سبھی ڈی ایم اور ڈی سی پی اس ایس او پی کا عمل کریں گے۔ ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین ،وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت،نیتی کمیشن کے رکن وی کے پال، ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گولیریا اور آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل بلرام بھارگواور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسران شامل ہوئے ۔
دہلی میں دیوالی کے بعد کھلیں گے 8ویں تک کے اسکول
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS