پھانسی کی سزا کو داؤ پیچ میں نہ الجھایا جائے: جسٹس بوبڈے

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پھانسی کی سزا کو داؤ پیچ میں الجھانے پر جمعرات کو سخت تبصرہ کیا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے7 لوگوں کے قتل معاملے میں پھانسی کی سزا پانے والی شبنم اور اس کے عاشق سلیم کی پھانسی کی سزا کے خلاف دائر نظرثانی کی عرضیوں کی سماعت کے دوران یہ تبصرہ کیا۔ جج بوبڈے نے کہاکہ پھانسی کی سزا پر عمل کے معاملات کو کبھی نہ ختم ہونے والے مقدموں میں نہیں پھنسایا جاسکتا۔ عدالت عظمی شبنم اور اس کے عاشق کو پھانسی کی سزا کے خلاف دائر نظرثانی پر سماعت کرے گی۔ اترپردیش کے امروہہ ضلع کے باون کھیڑی گاوں میں 15 اپریل، 2008کو شبنم اور اس کے عاشق سلیم نے مل کر شبنم کے گھر میں اس کے کنبہ کے سات لوگوں کو کلہاڑی سے قتل کردیا تھا۔ مرنے والوں میں شبنم کے ماں باپ، شبنم کے دو بھائی، شبنم کی ایک بھابھی، شبنم کی ایک موسی کی بیٹی اور شبنم کا ایک بھتیجاتھا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS