ایک ہفتےمیں دومعصوموں کی موت، سرکار کی بورویل کھلا نہ ہدایت

0

بھوپال: (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کھلے بورویل میں گرنے سے دو بچوں کی موت کے معاملے سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ ذمہ داروں سے کہا گیا ہے کہ بورویل کھلا نہ رکھے جائیں ۔ ڈاکٹر مشرانے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ یہ واقعات افسوسناک اورتکلیف دہ ہیں ۔ محکمہ پی ایچ ای اور تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او) سے کہا گیا ہے کہ وہ بورویل کھلے نہ رکھیں۔
ریاست میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوماریااور دموہ اضلاع کے دیہی علاقوں میں دو بچوں کی کھلے بورویل میں گرنے سے موت ہو گئی ۔ دموہ میں کل گاؤں برکھیڑا بیس میں تین سالہ بچہ پرنس بورویل میں تقریباً 15 فٹ گہرائی میں پھنس گیا تھا۔ تقریباً سات گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد اسے باہر نکالا گیا تاہم اس کی جان نہ بچائی جا سکی۔
وہیں ضلع اوماریا میں بھی چار دن پہلے ایک معصوم تین سالہ بچہ گورو تقریباََ 200 فٹ گہرے بورویل میں 30فٹ کی گہرائی جا پھنسا ۔ اسے بھی ریسکیو آپریشن کے بعد بچایا نہ جا سکا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS