نئی دہلی (ایس این بی):لیڈی ہارڈنگ اسپتال میں سیکورٹی نظم درہم برہم ہے۔ ہفتہ کے روز زچہ بچہ دونوں کی موت ہو گئی۔ زچہ کی شناخت پرویز (30) شوہر راہل کمار کے طور پر ہوئی ہے جو مشرقی دہلی کے برج وہار کا رہنے والا ہے۔ الزام ہے کہ خاتون کو درد زہ کی شکایت پر اسپتال میں لایا گیا تھا لیکن وہاں موجودہ سیکورٹی اہلکاروں نے کہا کہ ڈاکٹر ابھی مصروف ہیں، اس لیے انہیں باہر انتظار کرنا ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ درد ناقابل برداشت تھا اور خون بہتا جارہا تھا۔ نتیجتاً زچہ نے ایک مرے ہوئے بچے کو جنم دیا اور اس کی بھی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اس کے اہل خانہ نے اس بے حس رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور سےکورٹی اہلکاروں کے خلاف ہنگامہ کےااور توڑ پھوڑ شروع کردی۔ پولیس کی مداخلت کے بعد معاملہ پرامن ہوگیا۔
الزام ہے کہ زچہ کو اسپتال آتے ہی اگر ڈاکٹر کی خدمات مل جاتیں تو شاید ماں بچے کو بچا لیتی لیکن یہ واقعہ سیکورٹی اہلکاروں کی لاپروائی کے باعث پیش آیا۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو متعلقہ ایجنسی کا معاہدہ ختم کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب اسپتال کے سی ایم او ڈاکٹر آر کے سنگھ نے بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود گارڈز سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ دراصل پرویز کو دل کا دوہرا دورہ پڑا تھا۔ جو اس کی موت کا سبب بنی۔
لیڈی ہارڈنگ اسپتال میں زچہ بچہ کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS