آلودگی کی گرفت میں دہلی، 2 لاکھ سے زائد کنبوں پر کےے گئے سروے مےں انکشاف

0
ABPLive

نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی میں آلودگی کے اثرات سے ہر کوئی پریشان ہے۔ ایک سروے رپورٹ کے مطابق راجدھانی کے نجف گڑھ، قرول باغ، سول لائن، شاہدرہ نارتھ، شاہدرہ ساو¿تھ، کناٹ پلیس سمیت 11 اضلاع میں 2لاکھ سے زیادہ کنبوں میں کیے گئے ہاو¿س ہولڈ سروے میں پتہ چلا ہے کہ 4 میں سے گزشتہ چند ہفتوں میں ہر 5 خاندان آلودگی سے متعلق بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسپتالوں میں آلودگی کے ساتھ ساتھ موسمی بیماریوں کے معاملوں میں 25 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایک اور سروے میں بھی اسی طرح کے اعداد و شمار موصول ہوئے ہیں۔ ایک پرائیویٹ رضاکارانہ تنظیم کی طرف سے کرائے گئے مجموعی طور پر 19 ہزار لوگوںکو شامل کیا گیا۔ جن میں سے 18 فیصد نے ان بیماریوں کے حوالے سے ڈاکٹر سے رابطہ بھی کیا ہے۔ اس میں شامل 80 فیصد گھرانوں میں سے کم سے کم ایک فرد کو فضائی آلودگی سے متعلق کسی نہ کسی مسئلے کا سامنا ہے۔ ان میں سے 63 فیصد مرد تھے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ دہلی-این سی آر میں ہر 5 میں سے 4 گھر کسی نہ کسی وقت آلودگی سے متعلق بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان میں سے 18 فیصد پہلے ہی ڈاکٹر یا اسپتال جا چکے ہیں۔
بیماری کی نوعیت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں 80 فیصد گھرانوں کا کہنا تھا کہ ان کے افراد کو آلودگی کی وجہ سے بہت سے مسائل کا سامنا ہے، جبکہ7 فیصد نے آلودگی کی وجہ سے کسی قسم کی پریشانی ہونے سے پوری طرح سے انکار کیا۔ اس وقت 13 فیصد خاندان فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے اچھوت پائے گئے، کیونکہ وہ فی الحال دہلی-این سی آر میں نہیں رہ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS