شاہانه انداز میں کیا مسئلوں کا مقابلہ

0

عام آدمی کی زندگی میں مسئلے اس کی اپنی یا اپنوں کی زندگی سے وابستہ ہوتے ہیں مگر ایک ملکہ، بادشاہ یا سربراہ مملکت کی زندگی میں کئی اقسام کے مسئلے ہوتے ہیں اور اسے ان مسئلوں کے ساتھ ایک دائرے میں زندگی گزارنی ہوتی ہے اور اسی دائرے میں ملکہ الزبتھ دوم نے ایک کامیاب زندگی گزاری۔ وہ اپنے ملک کی مقبول شخصیت تھیں اور دنیا کی بڑی شخصیتیں بھی ان کا احترام کرتی تھیں۔ یہ کہنا نامناسب نہ ہوگا کہ ملکہ الزبتھ دوم دنیا کی مشہور، مقبول اور ان شخصیتوں میں سے ایک تھیں جنہوںنے ایک طرف گھریلو محاذ پر کامیابی حاصل کی اور دوسری طرف بیرونی محاذ پر۔ انہیں اس بات کا بڑا خیال تھا کہ وہ برطانیہ کی ملکہ ہیں اور ایک ملکہ کی طرح ہی انہیں زندگی بسر کرنی چاہیے، اس لیے ان کی یہ کوشش رہی کہ گھر میں کوئی مسئلہ پیدا ہی نہ ہو اور اگر کوئی مسئلہ پیدا ہو تو اسے نہایت خوش اسلوبی سے حل کریں۔ ملکہ الزبتھ دوم کی بڑی بہو یعنی موجودہ بادشاہ چارلس سوم کی شریک حیات لیڈی ڈائنا برطانیہ کے شاہی خاندان کی ایک مقبول شخصیت تھیں، وہ چارلس سے 13 برس چھوٹی تھیں۔ ان کی شادی کو ’ویڈنگ آف دی سنچری‘ کہا گیا تھا مگر ڈائنا جلد ہی شاہی خاندان کے طور طریقوںسے پریشان ہونے لگیں، ان کی پریشانی میں اضافہ کامیلا سے شوہر کی قربت نے کیا۔ یہ دور ملکہ الزبتھ دوم کے امتحان کا دور تھا، ا ن کے لیے اس امتحان میں کامیاب ہونا آسان نہ تھا مگر وہ کامیاب ہوئیں۔ دسمبر 1992 میں ملکہ نے اجازت دے دی کہ چارلس اور ڈائنا الگ رہیں۔ 1992 شاہی خاندان کے لیے کیسا سال تھا، اس کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ خود ملکہ الزبتھ دوم نے اسے نہایت برا سال بتایا تھا۔ شہزادہ چارلس کی کامیلا سے ملاقاتوں کا اختتام دونوں کی شادی پر ہوا۔ ملکہ نے یہ شادی قبول کی مگر ملکہ کی زندگی میں مسئلے ابھی اور تھے۔بڑے پوتے شہزادہ ولیم کی شریک حیات کی ٹاپ لیس تصویرشائع کردی گئی، اس سے شاہی خاندان کو شرمندگی اٹھانی پڑی۔ عمر کے آخری دنوں میں پوتے شہزادہ ہیری نے شریک حیات میگن مارکل کے ساتھ شاہی خاندان چھوڑ دیا۔ میگن نے الزام عائد کیا کہ شاہی خاندان میں نسل پرستی پائی جاتی ہے۔ ملکہ الزبتھ دوم نے ان حالات کا بھی مقابلہ کیا۔ منجھلے بیٹے شہزادہ اینڈریو پر نابالغ سے سیکسوئل ہیراسمنٹ کا الزام لگا۔ اس کی وجہ سے ان سے ’ڈیوک آف یارک‘ ٹائٹل واپس لینا پڑا۔ یہ بھی ملکہ کے لیے امتحان کا لمحہ تھا مگر ہر امتحان کا سامنا انہوں نے شاہانہ انداز میںکیا۔n

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS