ڈی سی جی آئی نے کو ویکسین اور کووڈ شیلڈ کے ہنگامی استعمال آج منظورکرلیا

0

نئی دہلی: ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے ہندوستان بایوٹیک کی ملک میں تیار کورونا ویکسین،کوویکسین اور پنے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کی تیار کردہ کووڈ شیلڈ کے ہندوستان میں ایمرجنسی استعمال پر آج اپنی مہر ثبت کردی ہے۔
ڈی سی جی آئی ڈاکٹر وینو گوپال جی سومانی نے اتوار کو نیشنل میڈیا سینٹر میں صحافیوں کو یہ معلومات فراہم کی کہ ماہرین کی کمیٹی کی سارشات کو تسلیم کرتے ہوئے سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نے کو ویکسین اور کووڈ شیلڈ کے ہنگامی حالات میں استعمال کو منظوری دی ہے۔
کووڈ شیلڈ اصل میں آکسفرڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی اسٹراجنیکا کی تیار کردہ ہے اور ایس آئی آئی نے ایک معاہدے کے تحت ہندوستان میں اس کے دوسرے اور تیسرے رحلے کے معیار کا تجربہ کیا ہے اور ساتھ ہی اسے یہاں تیار بھی کیا ہے۔
ملک میں کورونا ویکسین کے استعمال کے سلسلے میں بنائی گئی سی ڈی ایس سی او کی سبجیکٹ کمیٹی نے جمعہ اور ہفتے کے روز میٹنگ کی تھی۔ اس کمیٹی نے میٹنگ میں کووڈ شیلڈ اور کو ویکسین کے ہنگامی حالات میں استعمال کے تعلق سے اپنی سفارشات ڈی سی جی آئی کے سامنے پیش کیں۔ کمیٹی نےاس کے ساتھ ہی دوا ساز کمپنی کیڈیلا ہیلتھ کیئر کے تیسرے مرحلے کے معیار کے تجربے کے سلسلے میں بھی سفارش کی۔
انڈیا بایو ٹیک نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ساتھ مل کر کو ویکسین کو تیار کیا ہے۔ انڈیا بایو ٹیک نے سنیچر کو یہ اطلاع دی کہ کو ویکسین کے معیار کے تجربے میں شامل والنٹیئر کی تعداد جلد ہی اس کے مطابق 26000 ہوجائے گی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS