اسلام آباد : (یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افغان سفیر نجیب اللہ سلسلہ کی بیٹی محترمہ سلسلہ کے اغوا معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو حکم دیا گیا ہے اس سے متعلق مجرموں کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیاجائے۔
محترمہ سلسلہ کو جمعہ کو اسلام آباد میں اغوا کیا گیا تھا جب وہ بازار میں کچھ شاپنگ کرنے گئی تھیں اور ٹیکسی میں بیٹھی تھیں تو ایک شخص زبردستی اس کی ٹیکسی میں جبرا جابیٹھا اور اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔
دفتر خارجہ نے اس واقعہ کے سلسلے میں کہا ہے کہ اس نے اغوا کاروں کا سراغ لگانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں اور پولیس فورس کو ہدایات جاری کی ہیں۔ اس سے قبل ٹویٹس کے سلسلے میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے کو اولین ترجیح کی بنیاد پر تحقیقات کریں اور 48 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کریں۔
Statement by Ministry of Foreign Affairs Regarding Abduction of Daughter of Afghan Ambassador to Islamabad
July 17, 2021
—————————–https://t.co/g0Ob311mbE pic.twitter.com/Q8PHi3mP4o— Ministry of Foreign Affairs – Afghanistan 🇦🇫 (@mfa_afghanistan) July 17, 2021
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ،اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے کی اولین ترجیح پر تحقیقات کریں اور 48 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کریں۔ اس لئے اس معاملی کی تفصیلی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اغوا کاروں کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔ اسلام آباد پولیس محترمہ سلسلہ اور افغان سفیر کے اہل خانہ سے مستقل رابطے میں ہے۔