نواز شریف کی درخواست پر سماعت کی تاریخ رد

0

اسلام آباد (یو این آئی) پاکستان میں لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست پر سماعت کی تاریخ رد کر دی ہے ۔ ہائی کورٹ میں
مسٹر نواز شریف کی درخواست منگل کے روز سماعت کے لیے درج کی تھی، لیکن عدالت کے رجسٹرار آفس نے بدھ کے روز ڈویژن بنچ میں سماعت کی تاریخ رد کردی۔
پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ 2019 میں ایک درخواست میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عدالت کے
حکم کے بعد اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) بغیر اجازت ملک سے باہر جانے پر عائد پابندیوں کی فہرست سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت کے رجسٹرار آفس نے
سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی عدم دستیابی کا حوالہ دیتے ہوئے سماعت کی تاریخ رد کردی ہے ۔ اس معاملے کی آخری بار سماعت 20 جنوری
2020 کو ہوئی تھی، تب سے یہ معاملہ سماعت کے لیے درج فہرست نہیں کیا گیا ہے ۔ 16جنوری کو لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو طبی معائنے کے واسطے
چار ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ اس وقت عدالت نے کہا تھا کہ مسٹر نواز شریف کے بیرون ملک قیام کا دورانیہ ان کی میڈیکل رپورٹ پر منحصر
ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS