کانپور:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع کانپور میں اپنے رشتہ دار داروغہ کے ہراسانی سے پریشان ایک خاتون نے گنگا میں چھلانگ لگا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون محکمہ آمدورفت میں تعینات رشتہ دار داروغہ پر نشہ آور اشیاء کھلا کر عصمت دری کرنے اور فحش ویڈیو بنانے کا الزام لگایا ہے۔ اس کی ہراسانی سے پریشان خاتون نے آج پہلے 112نمبر پر کال کیا اور گنگا میں چھلانگ لگا دی۔ موقع پر پہنچے پی آر وی نے خاتون کو بچا لیا اور اس کی تحریر پر ملزم ٹی ایس آئی اور اس کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی جانچ شروع کری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کی ٹی ایس آئی گرجا شنکر تیواری نے کمبھ میلے میں ڈیوٹی کے دوران اس کی جسمانی استحصال کیا تھا اور اس کا فحش ویڈیو بھی بنالیا تھا۔ جسے وائرل کرنے کی دھمکی دے کر ملزم نے اس کے ساتھ کئی بار عصمت دری کی اور اس کے حاملہ ہونے پر اسے دوا کھلا کر اسقاط حمل کرا دیا تھا۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے معاملے کی باریکی سے جانچ شروع کردی ہے۔
داروغہ نے خاتون کی عصمت دری کی، کیا قانون کو تارتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS