چوری کے شبہ میں10لوگوںنے کی کھمبے سے باندھ کر دلت بچے کی پٹائی

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) :کرناٹک میں ایک دلت لڑکے کی بے رحمی سے پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الزام ہے کہ لڑکے نے
مبینہ طور پر چوری کی تھی جس کی وجہ سے 10 نوجوانوں نے اسے پہلے بجلی کے کھمبے سے باندھا اور بعد میں بے رحمی سے پٹائی کی۔
متاثرہ لڑکے کی ماں کا الزام ہے کہ نوجوانوں نے اس کی بھی پٹائی کی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد دونوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل
کرایا گیا ہے۔ پولیس افسر کے مطابق اس واقعہ میں لڑکے اور اس کی ماں کو شدید چوٹیں نہیں آئیں۔ یہ واقعہ 29 ستمبر کا بتایا جا رہا ہے۔ بنگلور
وکے قریب اس واقعہ میں جس لڑکے کی پٹائی کی گئی اس کی ماں کا الزام ہے کہ ملزمان نے ان کے بیٹے کو اس لیے مارا کہ انہیں شک تھا کہ
اس نے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے کان کا جھمکاچرایاہے۔ ملزمان نے ہماری ذات کے لوگوں کو ختم کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ پولیس نے اس
واقعہ کولے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ معاملے کی جانچ کرنے والے ایک افسر نے کہا کہ10لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے
میں 3 کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ یہ اس طرح کا پہلا معاملہ نہیں ہے، کرناٹک
سے پہلے بھی ایسا ہی ایک معاملہ اتر پردیش کے اوریا میں پیش آیا تھا۔ جہاں ایک دلت طالب علم کی موت ہوگئی۔
پولیس سے موصولہ جانکاری کے مطابق طالب علم کی موت مار پیٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS