آگرہ میں دلت خاتون کی لاش کو'چتا'سے ہٹانے کے واقعہ کی مذمت کرتےہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے قصورواروں کو سخت سزا دلانے اور معاملے کی اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے.مایاوتی نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں'یوپی میں آگرہ کے نزدیک ایک دلت خاتون کی لاش وہاں جات پات کی تفریق پر مبنی ذہنیت رکھنے والے اعلی سماج کے افراد نے اس لئے چتا سے ہٹادیا کیونکہ وہ 'شمشان گھاٹ'اعلی ذات کے لوگوں کا تھا۔ یہ کافی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا'ایسے میں بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ اس 'جاتوادی نفرت 'کے معاملے کو یوپی حکومت کی جانب سے اعلی سطحی جانچ ہونی چاہئے تھے اور خاطیوں کو سخت سے سخت سز ملنی چاہئے تاکہ ریاست میں ایسے واقعات دوبارہ وقوع پذیر نہ ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 20جولائی کو اچھنیرا علاقے کے ایک گاؤں میں دلت خاتون کی آخری رسوم کی ادائیگی کو مبینہ طور سے اعلی سماج کے کچھ لوگوں نے رکوا دیا تھا۔ معاملے کو حل کرنے کے لئے پولیس بھی پہنچی لیکن دبنگوں کے آگے ان کی بھی نہ چلی جس کے بعد دلت خاتون کے لاش کو چتا سے اتار لیا گیا تھا۔ ایس ایس پی ببلو کمار نے معاملے کی جانچ کے احکامات دیے ہیں۔